نئی دہلی 14جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رپون بورا کا مطالبہ ہے کہ قومی ترانہ سے لفظ سندھ ہٹا کر اس کی جگہ پر نارتھ ایسٹ کوجوڑاجائے۔
انہوں نے اس کے لیے پرائیویٹ ممبربل تیارکیاہے۔گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل کو فہرست بھی شامل کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھاکی کارروائی ہنگامے کی وجہ سے ملتوی ہونے سے یہ پیش نہیں ہوپایا۔لیڈررپون بورا کا کہنا ہے کہ اب وہ اگلے سیشن میں اسے پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ بتا دیں کہ تقسیم کے بعدسندھ کے علاقے پاکستان کے حصے میں چلا گیا ہے۔
ادھر رپون نے کہا کہ میرا پرائیویٹ ممبر بل قومی ترانہ میں تبدیلی کولے کرہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب نارتھ ایسٹ گجرات مراٹھا ہو. انہوں نے کہا کہ رویندرناتھ ٹیگور کے نغمات کوپہلی بار 27 دسمبر 1911 میں گایاتھا۔ تب یہ ترانہ اس وقت کے ہندوستان کے نقشے کودکھاتاہے۔ اس وقت کے صدرڈاکٹرراجندر پرساد نے 24 جنوری 1950 میں ایوان میں بیان دیا کہ یہ بھارت کا قومی ترانہ ہے۔ اگرکبھی ضرورت محسوس کی گئی تو اس کے الفاظ میں حکومت تبدیلی کر سکتی ہے۔